ہماری کہانی भाग -11
part 11
’’میں جیک نہیں ہوں۔مجھے عمار کہا جائے۔‘‘
تو وہ اپنے پیدائشی نام کو استعمال کرنے کے لیے تیار ہوچکا تھا۔اس بار وہ کافی انسانی حلیے میں ملبوس آیا تھا۔ نہ بالوں میں کوئی ہل پھرا ہواتھا نہ کوئی کرنٹ دوڑ ایا گیا تھا۔لیکن اس نے جو ٹی شرٹ پہن رکھی تھی وہ کافی انقلابی سی تھی۔۔۔ اس کی ایک آستین کسی اور ہی فیبرک کی تھی۔ وہ آستین اس شرٹ کا حصہ نہیں لگ رہی تھی۔اسے دیکھ کر یہ اندازہ لگانے کی کوشش کی جا تی تھی کہ وہ کسی اسٹیریو فیشن کو فالو کر رہاہے یا کسی اسٹیریوفیشن کو سیٹ کر رہاہے۔ اس کی شکل جتنی میچورڈ ہورہی تھی اس کی شرٹ اتنی ہی اس میچورٹی کے خلاف جا رہی تھی۔وہ انہی شرٹوں میں سے ایک تھی جس پرمیں نے قینچی چلائی تھی ۔
اس نے دیکھ لیا تھا کہ میں اس کی شرٹ کو دیکھ کر اپنی ہنستی دبانے کی کوشش کر رہی ہوں۔
’’اچھا ہے نا یہ نیا فیشن۔میرے دوستوں میں کافی مقبول رہا ہے۔‘‘
مقبول اور یہ ۔؟؟ میں نے خود کو کھل کر ہنسنے کی اجازت دی اور شرٹ کی طرف انگلی اٹھا کر کہا۔
’’ہاں‘‘ اس نے خود کو اپنی ہنستی غائب کرنے کی تنبیہ کی اوردانت پیس کر کہا۔دانت کو دانت پر ایسے جماتے ہوئے وہ کچھ ایسے لگ رہا تھا جیسے اس کے دانتوں پر ایلفی چپکا دی گئی ہو اور اب وہ اس ایلفی سے جان چھڑانے کی کوشش کرتے ہوئے ہکلانے لگا ہو۔
’’ایک عرصہ ہو امجھے ایسے مقبول ہوئے۔‘‘
’’تمہیں میرا شکر گزار ہونا چاہیے۔۔۔مس جیکی۔۔۔‘‘
’’میں ضرور تمہار اشکریہ ادا کر کے جاوں گا مس ہائی جیک۔‘‘
انکل اسے گھورتے ہوئے قریب سے گزر گئے۔شاید وہ اس سے خائف تھے۔ آنٹی نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھا۔
’’یہاں آنے سے پہلے جو لیکچر تمہیں مل چکے ہیں اسے یا د رکھنا۔‘‘
گو آنٹی نے سرگوشی کی تھی لیکن آنٹی کو کسی نے بتایا نہیں تھا کہ وہ بھی اپنے بیٹے کی طرح ’’بلند آواز ‘‘میں سرگوشی کرتی ہیں۔میں نے بمشکل اپنی ہنستی قابو میں کی۔کتنا اچھا لگتاہے جب لڑکوں کو لڑکیوں کے سامنے ڈانٹ پڑتی ہے۔انہیں پھٹکارا جاتا ہے۔ انہیں الو‘ گدھا‘ کہا جاتا ہے۔آہ ۔۔۔اب وہ لڑکا اپنے اسکول کے تھیڑ کا جانی ڈیپ ہو یا ریسلنگ رنگ کا ’’ ہوگن‘‘۔ لڑکیوں کے سامنے وہ پھس پھسا کر زیرو ہو جاتا ہے۔
’’مجھے تو تمہاری حیثیت وہی پرانی کی پرانی لگ رہی ہے۔‘‘میرا اشارہ آنٹی کی سرگوشی کی طرف تھا جس میں وہ چپکے سے اسے پھٹکار گئی تھیں۔
لیکن تمہاری شکل مجھے نئی نئی لگ رہی ہے۔۔۔کیا کرتی رہتی ہو تم اپنی شکل کے ساتھ۔۔۔پہلے اچھی خاصی لومڑی جیسی لگتی تھی اب ایکدم سے چھپکلی سی ہو گئی ہو۔ دیواروں پر رینگ رینگ کر تمہارے ہاتھ بھی خراب ہو گئے ہیں۔اگر تمہیں جانوروں میں انٹرسٹ ہے تو کوئی اچھا جانور بنو۔جیسے چمگادڑ۔۔۔یا۔۔۔
شٹ اپ!مجھے اپنے جسم کا سارا خون ابلتا ہوا محسوس ہوا۔’’اپنی شکل دیکھی ہے تم نے؟پچکی ہوئی رگبی بال۔
اوہ! وہ محظوظ ہوا۔’’ کبھی رگبی بال ہاتھ میں پکڑ کر بھی دیکھی ہے؟ یا ٹی وی سے رگبی کا نام ہی سیکھ لیا ہے؟تم جیسی لڑکیاں دوسروں کو متاثر کرنے کے لیے گوگل سے فلموں‘ کھلاڑیوں‘ شہروں‘ ہوٹلوں‘کھانوں ‘ آرٹ کے نمونوں کے نام دیکھ کر یاد کر لیتی ہیں۔پھر ایسے ظاہر کرتی ہیں جیسے ہم سے زیادہ تو کوئی جانتا ہی نہیں۔ رگبی کے ایک آدھے کھلاڑی کا نام بھی تم نے یاد کیا ہو گا۔ دس بارہ فٹ بال کے کھلاڑیوں کے نام‘ کچھ سانئس دانوں کے نام‘چند کلاسیک فلموں اور کتابوں کے نام۔ہوگئی امپریسو لسٹ تیار۔ویسے اس بار تم نے ’’ کتنی کتابیں‘ ‘ لا کر اپنے کمرے میں رکھی ہیں ؟
اس بار’’ ڈرائکولا ان پاک لینڈ ‘‘ رکھی ہے۔میں چلا اٹھی۔میرے اعصاب جوا ب دے گئے تھے اور میرا خون ابل ابل کر اب سوکھنے لگا تھا۔اس سے پہلے کہ میں اپنا سارا خون خشک کروا لیتی میں اس سے دور ہو گئی۔
* * *
مجھے زندگی میں دو بڑے صدمات سے گزرنا پڑا ۔ایک پچپن کی منگی کا ایک میری وارڈروب کے ’’ معذور‘‘ ہو جانے کا۔دونوں صدما ت جان لیوا تھے۔دونوں صدمات کے واقع ہونے کے دن میری زندگی کے بلیک ڈے تھے۔کمرے میں بند ہو کر میں نے ’’ آدھے گھنٹے ‘‘ کی خاموشی اختیار کی اور موم بتیاں جلا کر وار ڈروب کے سامنے رکھ دیں اور خود ان کے پاس چوکڑی مار کر بیٹھ گیا۔
یہ کیا کر رہے ہو؟ ماما کمرے میں آئیں
تعزیتی تقریب۔
کیوں کیا ہوا؟ پھر تمہاری الماری میں چوہا گھس گیا اور تمہاراکوئی نیلا پیلاماسک کھا گیا۔
ماما ایک تو اب میں ماسک نہیں پہنتا دوسرا چوہی آئی تھی چوہا نہیں۔۔۔وہ کتر کر نہیں گئی کاٹ کر گئی ہے۔
اوہ ! ویسے مجھے کتنے منٹ کی خاموشی اختیار کرنی ہو گی۔؟
آپ کو میرے یونیورسٹی جانے تک خاموشی اختیار کرنی ہو گی۔‘‘ میرا مطلب عروہ سے تھا کہ اب کوئی اس کا نام بھی میرے سامنے نہ لے۔
’’اپنی تقریب جاری رکھو۔‘‘ وہ ہنسنے لگیں۔
کتنی بے فکری سے ماما ہنس رہی تھیں۔کیا وہ دیکھ نہیں رہیں تھیں کہ میں نے وار ڈروب کے سامنے ایک نہیں دو نہیں پوری تین درجن کنیڈلز جلا رکھی ہیں۔کیا انہیں ن
Seema Priyadarshini sahay
02-Oct-2021 10:34 PM
Nice
Reply
prashant pandey
15-Sep-2021 03:11 AM
👍🏻👍🏻👍🏻👍🏻👍🏻
Reply